ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں جیپ اور ٹرک کی ٹکر۔۔۔موقع پر ہی ایک ہلاک

منگلورو میں جیپ اور ٹرک کی ٹکر۔۔۔موقع پر ہی ایک ہلاک

Wed, 11 Jan 2017 04:06:52    S.O. News Service

منگلورو 10/جنوری (ایس او نیوز) منگلورو کے پڈیل علاقے میں ایک جیپ اور ٹپّر ٹرک کے بیچ خطرناک ٹکر کی وجہ سے موقع پر ہی ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والے جیپ ڈرائیور کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی۔ یہ تصادم پڈیل ریلوے پل کے پاس پیش آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کاروار رجسٹریشن والی جیپ بی سی روڈ سے شہر کی طرف آرہی تھی جبکہ ٹپّر منگلورو سے کنّور کی طرف جارہا تھا۔تصادم کے نتیجے جیپ بری طرح برباد ہوگئی ہے۔حادثے کی خبر ملتے ہی کنکناڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور معاملہ درج کرلیا۔


Share: